4 فروری، 2024، 11:18 AM

شام اور عراق پر امریکی حملہ، سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

شام اور عراق پر امریکی حملہ، سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

شام اور عراق پر امریکی جارحانہ حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے شام اور عراق کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر حملے کے بعد روس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے شام اور عراق پر امریکی حملوں کے بعد درپیش صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کی رات امریکی قابض افواج نے شام کے صوبے دیرالزور اور عراقی سرحد پر واقع شہر بوکمال میں فضائی حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب عراقی صوبے الانبار کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی حملوں میں بے گناہوں شہریوں کی شہادت کے علاوہ عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

امریکہ نے حملوں کے بعد دعوی کیا تھا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

دراین اثناء عراقی وزیراعظم السودانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے میں 16 شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے حملوں کو عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں سے پہلے بغداد کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

News ID 1921672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha