20 مارچ، 2014، 4:07 PM

امریکہ

امریکہ کا انسانی حقوق کونسل میں ڈرون حملوں سے متعلق غیر رسمی بات چیت کا بائیکاٹ

امریکہ کا انسانی حقوق کونسل میں ڈرون حملوں سے متعلق  غیر رسمی بات چیت کا بائیکاٹ

مہر نیوز/ 20 مارچ / 2014 ء :امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرون حملوں سے متعلق پاکستانی قرارداد پر غیر رسمی بات چیت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرون حملوں سے متعلق پاکستانی قرارداد پر غیر رسمی بات چیت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈرون حملوں کے متعلق ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں مختلف ممالک کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہورہی ہے، اس مجوزہ قرارداد کے مسودے میں ڈرون کے استعمال پر باہمی غور کے لئے ایک پینل کے بلانے پر تاکید کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر فوری غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ڈرون حملوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد کی منظوری سے ڈرون حملے قانونی یا غیرقانونی ہونے کی تحقیقات کی راہ ہموار ہوجائے گی، قرارداد کی منظوری کے لئے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں غیر رسمی بات چیت کا تیسرا دور بدھ سے شروع ہونا تھا تاہم امریکی حکومت نے اس بات چیت کا بائیکاٹ کردیا ہےجس کی وجہ سے پاکستانی قرارداد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

News ID 1834362

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha