مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو مشرق وسطیٰ کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات کا خیرمقدم نہیں کرتا، اس خطے میں تنازعات کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
دمتری پیسکوف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی سطح انتہائی تشویشناک ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جاری تنازعات کے باوجود غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو مستحکم کرنا ناممکن ہے تاہم انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پیسکوف نے مزید تاکید کی کہ ہم غزہ میں کشیدگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس پٹی میں انسانی بحران پر دنیا کے بہت سے ممالک کو تشویش ہے۔
آپ کا تبصرہ