27 جنوری، 2024، 8:41 AM

طوفان الاقصی کا 112 واں دن، عسقلان اور سدیروت پر القدس بریگیڈ کے میزائل حملے

طوفان الاقصی کا 112 واں دن، عسقلان اور سدیروت پر القدس بریگیڈ کے میزائل حملے

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ نے صہیونی شہروں عسقلان، سدیروت، نیرعام اور دوسرے مقامات پر میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 112 ویں دن بھی فلسطینی مجاہدین اور صہیونی غاصب فورسز کے درمیان فلسطین کے مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی شہروں، سدیروت، عسقلان اور نیرعام سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مجاہدین کے حملوں کے بعد شہری انتطامیہ نے خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

علاوہ ازین غزہ میں بھی فلسطینی مجاہدین اور حملہ آور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ 

دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے خان یونس کے مغربی حصے میں صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 مارٹر گولے سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

News ID 1921507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha