21 جنوری، 2024، 2:58 PM

عین الاسد پر حملے کے بارے میں امریکی حکام کی وضاحت

عین الاسد پر حملے کے بارے میں امریکی حکام کی وضاحت

امریکی دفاعی حکام کے مطابق عین الاسد پر میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کو "دماغی چوٹیں" لگی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر مقاومت اسلامی کے حملوں کے بعد بیان جاری کیا گیا ہے۔

سینٹکام نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی اہلکاروں کو دماغی چوٹیں لگی ہیں۔ زخمی فوجیوں کا طبی معاینہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عراق ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر 40 میزائل اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

امریکی حکام نے حسب سابق ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ جنگجووں نے یہ حملہ کیا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی تنظیمیں اپنے مفادات کے تحت حملے کرنے میں خودمختار ہیں۔

News ID 1921397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha