12 جنوری، 2020، 10:57 AM

عین الاسد پر ایران کا میزائل حملہ تباہ کن اور خوفناک تھا

عین الاسد پر ایران کا میزائل حملہ تباہ کن اور خوفناک تھا

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی خبرنگار نے عراق میں امریکی فوجی ايئر بیس عین الاسد کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین الاسد پر ایران کا میزائل حملہ تباہ کن اور خوفناک تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این کی خبرنگار نے عراق میں امریکی فوجی ايئر بیس عین الاسد کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین الاسد پر ایران کا میزائل حملہ تباہ کن اور خوفناک تھا۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم ازکم 10 مقامات تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی نے ایرانی حملے کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔عراق میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت  کے بعد ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل داغے گئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے کی بعد " آل اِز ویل " کا ٹوئیٹ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حملےمیں فوجی اڈے کو معمولی نقصان ہوا ہے ۔ ادھرامریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں تاہم ایڈوانس وارننگ سسٹم کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔  فوجی اڈے تک رسائی پانے والی ایک صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملےسے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں جبکہ کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے، زیادہ ترچیک پوسٹوں پرتعینات تھے۔ ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملےکا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے جان بچ گئی۔

News ID 1896952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha