19 جنوری، 2024، 9:30 AM

دوست اور برادر ملک پاکستان اور دہشت گردوں کے معاملات جدا ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

دوست اور برادر ملک پاکستان اور دہشت گردوں کے معاملات جدا ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوست اور برادر ملک اور دہشت گردوں میں بہت فرق ہے۔ دشمن اور دہشت گردوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کی وزارت خارجہ نے حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں ہونے والے حملوں کے بعد بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک دوست اور برادر اسلامی ملک ہے جس کا معاملہ دہشت گردوں سے جدا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پاکستان کی طرف سے سرحدی علاقے میں غیر ایرانی شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ایران دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی موجودگی میں دہشت گردوں اور دشمنوں کو موقع نہیں دے گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کریں۔

ایران اپنے شہریوں اور سرحدوں کی حفاظت کو ریڈلائن سمجھتا ہے اور دوست ملک پاکستان سے امید کرتا ہے کہ اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردوں کے اڈے بنانے پر پابندی لگانے کی ذمہ داری پر عمل کرے۔

منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں پر شہری آبادی سے دور علاقے میں حملہ کرنا اپنی سرحدی اور شہریوں کی حفاظت کے تحت تھا۔ وزارت خارجہ ایران تاکید کرتی ہے کہ دوست اور برادر ملک پاکستان اور دہشت گردوں کے معاملات ایک دوسرے سے جدا ہیں۔ ایران ہمیشہ اچھی ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دشمنوں کو مخصوصا صہیونیوں کی جانب سے نسل کشی کے اس بحرانی دور میں دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
 

News ID 1921353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha