19 جنوری، 2024، 3:42 PM

پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق، پاکستانی میڈیا

پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق، پاکستانی میڈیا

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران  وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی قومی سلامی کمیٹی کو ایرانی ہم منصب سے بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی بھی تصدیق کی تھی۔

پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کو جواب دیا کہ آپ کےجذبات کا جواب دیتا ہوں پیارےبھائی رسول موسوی۔

News ID 1921363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha