مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوج کی جانب سے یمن کی تنصیبات پر تازہ حملوں کے بعد یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے یمنی فوج کو اپنے عزم سے نہیں ہٹا سکتے ہیں۔
فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی کشتیوں کو ہدف بنانے کا عمل جاری رہے گا۔ امریکہ اور برطانیہ کے حملے بڑھنے سے اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہیں رکے گا۔
دراین اثناء انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے امریکی اور برطانوی فوج کے حملوں کے بعد کہا ہے کہ ان ممالک نے حملوں کے ذریعے اپنے لئے جہنم کا دروازہ کھول دیا ہے۔ امریکی اور برطانونی جنگی کشتیوں سے یمن پر حملے کئے گئے ہیں۔ دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کا دعوی کررہے ہیں حالانکہ ان علاقوں پر پہلے ہی بمباری اور جنگ زدہ ہونے کی وجہ سے کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے یمنی فوج دشمن کو دندان شکن جواب دے گی۔
آپ کا تبصرہ