15 جنوری، 2024، 1:40 PM

اسرائیلی حملوں میں متعدد یرغمالی مارے گئے ہیں، ابوعبیدہ

اسرائیلی حملوں میں متعدد یرغمالی مارے گئے ہیں، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے ابتدائی ایام میں یرغمال بنائے گئے متعدد اسرائیلی شہری صہیونی فورسز کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 100 دن پورے ہوگئے ہیں تاہم اب بھی ہم پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے حملوں کا جواب دیں گے۔ اب تک دشمن پر شدید ضربت لگائی ہے مستقبل میں مزید ضربات لگائیں گے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ان 100 دنوں میں ایک ہزار اسرائیلی بکتربند گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس دوران استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو حماس نے خود بنایا ہے۔ ہمارے مجاہدین نے جرائت کے جنگ لڑی ہے۔

طوفان الاقصی کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اس جنگ میں مقاومتی تنظیمیں اور فلسطینی عوام نے ایک محاذ پر جمع ہوکر دشمن سے مقابلہ کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ ہماری مجاہدین نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن دشمن کے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اب تک صہیونی حملوں میں متعدد یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے حماس کے ایک رہنما نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد صہیونی حملوں میں ماری گئی ہے جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ غزہ کی سرنگوں کے بارے میں اسرائیل کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہم عراق، لبنان اور شام کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن پر تاریخی وار کرنے میں حصہ لیا۔

News ID 1921277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha