14 جنوری، 2024، 2:52 PM

پاک ایران بحریہ کے کمانڈروں کی ملاقات، علاقائی ممالک ہی خطے کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں

پاک ایران بحریہ کے کمانڈروں کی ملاقات، علاقائی ممالک ہی خطے کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے کمانڈروں سے ملاقات میں کہا کہ دشمن اسلامی ممالک کے اتحاد سے سخت خوفزدہ ہیں، خطے کی سلامتی اور استحکام صرف علاقائی ممالک کے ذریعے ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے ایڈمرل قادر نے پاک بحریہ کے کمانڈروں سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن اسلامی ممالک کے اتحاد سے سخت خوفزدہ ہیں، کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام صرف علاقائی ممالک کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے اہلکار ہمیشہ رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کی ہدیات پر عمل کرتے ہیں  اور یہی ہمارے مختلف بحرانوں اور طوفانوں پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے آج ہم ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات اور تربیتی اور عسکری تعاملات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 اس ملاقات کے دوران پاکستان کی  بحریہ کے کمانڈر سیکنڈ ایڈمرل بلال نے کہا ہم خطے اور دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے سلسلے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کے ہمیشہ قدر داں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعامل کی گہری تاریخی جڑیں موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ پاکستان کے بحری بیڑے کی موجودگی ہمارے اچھے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار فیصلہ کن ہے اور ایران ہمیشہ عالمی امن کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے پاکستان کی بحریہ کو بین الاقوامی سمندری پٹی Ionar میں شرکت کی دعوت دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مشنز جاری رہیں گے۔

News ID 1921264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha