14 جنوری، 2024، 1:44 PM

بحیرہ احمر کے حوالے سے ایران کو خصوصی پیغام بھیجا ہے، صدر جوبائیڈن

بحیرہ احمر کے حوالے سے ایران کو خصوصی پیغام بھیجا ہے، صدر جوبائیڈن

کیمپ ڈیوڈ میں چھٹیاں منانے کے لئے جانے سے پہلے امریکی صدر نے ایران کو خصوصی پیغام بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں واقع صدارتی رہائش گاہ میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایران کو پیغام بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر پیغام بھیجا ہے اور مطمئن ہیں کہ ہماری تیاری اچھی ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے ریاست پنسلوانیا میں کہا تھا کہ ہم نے تہران کو پیغام دیا ہے۔ ایران کو غیر ذمہ دارانہ اقدام سے باز رہنا چاہئے۔ ہم ایران سے جنگ نہیں چاہتے ہیں لہذا ایران بھی امریکہ سے کشیدگی کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے یمن پر امریکی اتحاد کے حملوں کے بارے میں کہا  کہ میرے خیال میں اس حملے میں کوئی سویلین ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی اتحاد نے صنعاء اور دیگر یمنی صوبوں پر کئی حملے کئے تھے جس کے بعد ان صوبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

News ID 1921258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha