مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ٹی وی اور ریڈیو ذرائع کے مطابق حکومتی ایوانوں میں غزہ جنگ کے حوالے سے کشیدگی عروج پر ہے۔ حماس کے خلاف ہونے والی شکست اور اسرائیل کے اندر اور بیرونی دنیا سے دباو کے پیش نظر حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگی کابینہ کے اجلاس کے دوران دفتر کے سربراہ کی طرف سے داخلے کی اجازت نہ ملنے پر یواو گیلانت نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
صہیونی چینل 13 کے مطابق نتن یاہو کا سیاسی دفتر یواو گیلانت کے بارے میں شک کرتا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ مخفیانہ ملاقات کی خبریں باہر لیک کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے خلاف جنگ میں ہونے والی شکستوں کے نتیجے میں صہیونی کابینہ میں اختلافات کی خبریں ذرائع ابلاغ میں کافی دنوں سے گردش کررہی ہیں۔
صہیونی فورسز تین مہینوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود غزہ میں کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہیں۔
اسرائیل کے اندر حکومت کے خلاف حماس کے ساتھ مذاکرات اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ