مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے دیرالزور میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپوٹنک نے کہا ہے کہ دیرالزور کے مشرق میں واقع تیل کے کنویں پر تعینات امریکی فوجیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ شام میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔
الخضرا قصبے کے مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم اب تک نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دراین اثناء عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے کے نزدیک حملہ کیا گیا ہے۔
غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد شام اور عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ