5 جنوری، 2024، 5:18 PM

کرمان واقعے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

کرمان واقعے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ کرمان واقعے کے فیصلہ جواب ہماری فورسز کے ہاتھ میں ہے۔ جگہ اور وقت کا تعین اسلامی جمہوریہ کی افواج کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کرمان واقعے کے فیصلہ جواب ہماری فورسز کے ہاتھ میں ہے۔ جگہ اور وقت کا تعین اسلامی جمہوریہ کی افواج کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکہ کے مذموم منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے داعش کو نیست و نابود کر دیا جس پر دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ حالات کا درست تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ مزاحمتی قوتیں کہ جن کے پاس بحری یا فضائی طاقت نہیں ہے لیکن وہ ایمان کی طاقت سے صیہونی رجیم کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے کرمان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرمان کے لوگ با بصیرت، انقلابی اور ہمیشہ میدان نبرد میں حاضر اور مختلف امتحانات میں ہمیشہ سرخرو رہے ہیں۔

انہوں نے شہید سلیمانی کے مکتب کو مکتب حسینی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے کرمان کے عظیم خاندانوں کو جان لینا چاہئے کہ تمہارے عزیزوں کے پاکیزہ خون نے انسانی معاشرے میں بیداری پیدا کی ہے۔ اور آپ کے پیاروں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ میدان میں عوام کی موجودگی نے دشمن سے سکون چھین لیا ہے اور دشمن مایوسی کے عالم میں دہشت گردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے۔

لیکن خدا کا وعدہ ہے کہ حق کو فتح حاصل ہوگی اور باطل مات جائے گا۔طوفان الاقصیٰ کا خاتمہ صیہونی رجیم کا خاتمہ ہوگا۔

News ID 1921073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha