5 جنوری، 2024، 10:11 PM

کرمان دہشت گردی واقعے میں بارہ افغان شہری بھی شہید، ذرائع

کرمان دہشت گردی واقعے میں بارہ افغان شہری بھی شہید، ذرائع

ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں بارہ افغان شہریوں کے بھی شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور مہدی پور نے کہا کہ آج کرمان، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے وجود کی بدولت مسلم اقوام کی عالمی مزاحمت کا مرکز بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہداء میں بارہ افغان شہداء کے جسد خاکی بھی شامل ہیں جو کرمان کے گلزار شہداء کی زیارت کے لیے جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج افغانستان کے مسلمان عوام، شام، عراق اور افغانستان میں داعش کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

مہدی پور نے کہا کہ متعدد سرکاری دستاویزات کے مطابق داعش کو امریکہ اور صیہونیوں نے بنایا تھا اور اسے بدنام زمانہ صیہونی رجیم کے مخالف مسلم ممالک کو نشانہ بنانے کے ہدف تحت تربیت دی گئی تھی۔

  صوبہ کرمان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فارن نیشنلز اینڈ امیگرنٹس کے اعلان کے مطابق کرمان کے شہداء میں سے بارہ افغان شہری بھی شامل ہیں۔

News ID 1921079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha