مہر خبر رساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے طوفان الاقصی سے متعلق اپنے ریماکس بارے میڈیا میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر وضاحت کرتے ہوئے مذکورہ آپریشن کے اسباب و محرکات اور نتائج کے درمیان فرق کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی خالصتا فلسطینی آپریشن تھا جسے حماس نے صہیونیوں کے نہتے فلسطینیوں پر ستر سالہ مظالم، قتل عام، مسجد الاقصی کی توہین اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ، طوفان الاقصی کی عظیم تاریخی کامیابی شہید قاسم سلیمانی کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو مقاومت کی جانب سے شہید کے بزدلانہ قتل کے انتقام کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ