28 دسمبر، 2023، 1:24 PM

القسام بریگیڈز نے صہیونی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنالیا

القسام بریگیڈز نے صہیونی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنالیا

القسام بریگیڈز نے پہلی مرتبہ طیارہ شکن میزائل سے صہیونی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے خان یونس اور البریج کے قصبے میں صہیونی فوج پر حملہ کرتے ہوئے شدید نقصان پنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القسام کے مجاہدین صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر غزہ کے شمال میں فضاوں محو پرواز تھا اس دوران مجاہدین نے سام 18 میزائل سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنالیا۔

دوسری جانب القسام کے مجاہدین نے غزہ کے شمالی قصبے المصفاری اور خان یونس کے شمال میں صہیونی سیکورٹی فورسز کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم کے مطابق مجاہدین نے المصفاری سے واپیس کے دوران راستے میں سیکورٹی مورسز پر حملہ کیا۔

تنظیم نے بیان کیا ہے کہ المصفاری میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ اس دوران کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لقدس فورس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے شیخ رضوان، التفاح اور دیگر مقامات پر صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
 

News ID 1920893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha