مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ رات المغازی کیمپ پر صہیونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہسپتال منتقل کرنے والوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
دراین اثناء وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ المغازی کیمپ میں صہیونی بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ غزہ کے خلاف حملے شروع ہونے کے بعد اب تک ہونے والے حملوں میں سے یہ شدید ترین حملہ تھا۔
مزاحمتی تنظیم حماس نے المغازی پر صہیونی حملے کے بعد کہا ہے کہ دشمن مقاومت کے مقابلے میں شکست کے بعد نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔
جوبائیڈن کی حمایت کے تحت ہونے والی بزدلانہ کاروائیوں کا مقصد غزہ میں شکست سے دوچار اسرائیلی فورسز کا حوصلہ بڑھانا ہے۔
آپ کا تبصرہ