مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آج اپنے بیان میں فلسطینی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: صیہونی فوج کی تمام تر حمایت کے باوجود مزاحمت نے اسرائیل کی ناک زمین میں رگڑ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت جنگی قیدیوں کے ساتھ اپنے انسانی سلوک کے سبب صہیونیوں کے جھوٹے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ ہم مزاحمت کے آپشن پر کاربند ہیں اور مزاحمت کی قیمت کو دشمنوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی قیمت سے بہت کم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی مزاحمت پوری عرب دنیا کا دفاع کرتی ہے، دشمنوں کے سامنے ہتھیار ڈالنا آپشن نہیں بلکہ خودکشی ہے اور فلسطین موجودہ حالات میں شام کی حمایت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ