7 دسمبر، 2023، 10:55 AM

صہیونی کشتیوں پر مزید حملے کریں گے، یمن

صہیونی کشتیوں پر مزید حملے کریں گے، یمن

یمنی تنظیم کے اعلی رہنما علی القحوم نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے یمنی حکومت کا موقف برقرار ہے اور اسرائیلی اور اس کے مغربی اتحادیوں کی کشتیوں پر مزید حملے کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ یمن نے صہیونی حکومت کی زیرملکیت کشتیوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں یمن کا موقف برقرار ہے۔ اسرائیلی کشتیوں پر حملے جاری رکھیں گے اور اس کے حامی امریکہ اور مغربی ممالک کی جنگی کشتیاں بھی ہمارے حملوں کی زد میں آئیں گی۔

انہوں نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ آبنائے باب المندب پر حملے کرکے ہم نے فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس سے امریکہ اور اسرائیل کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ہر روز یمن کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ بحیرہ احمر میں امریکی کشتیاں تعیینات کرنے سے اسرائیل کو نہیں بچایا جاسکے گا۔ ہم اسرائیلی کشتیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

علی القحوم نے کہا کہ 9 سالوں سے باب المندب اور یمنی ساحلوں پر تعیینات امریکی جنگی کشتیوں کی وجہ سے خطے اور بین الاقوامی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

News ID 1920414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha