25 نومبر، 2023، 9:28 AM

بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کردئے

بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کردئے

اسپین کے اہم شہر بارسلونا کے مئیر نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی ملک اسپین کے شہر بارسلونا کے مئیر ایڈا کولاو نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ سویلین پر حملوں کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات معطل کرنے کا مقصد غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج ہے۔

یاد رہے کہ بارسلونا کا یہ اقدام پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معطل کئے جاچکے ہیں۔ رواں سال فروری میں شہر کے مئیر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بارسلونا کی شہری حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں مستقل اور پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ اور اسرائیلی استعمار ہے جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

News ID 1920180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha