7 نومبر، 2023، 5:54 PM

ہیکروں نے روزنامہ اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ پر شدید سائبر حملے کئے

ہیکروں نے روزنامہ اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ پر شدید سائبر حملے کئے

سوڈان کے گمنام ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کی ویب سائٹ کو سائبر حملے کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی خبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے نقل خبر دی ہے کہ "گمنام سوڈان" کے نام سے مشہور گروپ کے ہیکرز نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" کی سرکاری ویب سائٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر دستیاب کردیا۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی حکومت کے سرکاری میڈیا نے بھی خبر دی ہے کہ تل ابیب کے باسکٹ بال کلب "مکابی" کی ویب سائٹ کو ہیک کر کے اس پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین کے ترجمان "ابو عبیدہ" کی تصویر منتشر کردی گئی ہے۔

اس سے پہلے جس وقت صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جارحیت شروع کی تھی عین اسی وقت عبرانی اخبار "یروشلم پوسٹ" کی ویب سائٹ کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر دستیاب نہیں تھی۔

واضح رہے کہ صیہونی رجیم پچھلے 31 دنوں سے غزہ کی پٹی کو شدید ترین فضائی اور آرٹلری حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور ان حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1919875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha