مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے وفد کے ہمراہ رہبر معظم سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر رہبر معظم نے غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امریکی نگرانی میں صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ غاصب صہیونی فورسز کے مقابلے میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت کریں۔
آپ کا تبصرہ