مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی نے تھوڑی دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں بالخصوص مساجد اور اسپتالوں پر اپنے فضائی اور آرٹلری حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق قابض رجیم کے طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب اور اس مسجد کے ساتھ والے ایک گھر کو بمباری کرکے تباہ کر دیا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیاں بھی غزہ کی پٹی کے ساحلوں پر مارٹر حملے کر رہی ہیں۔
رفح ماہی گیری کی بندرگاہ پر بمباری کے دوران اس علاقے میں فلسطینیوں کی کم از کم 14 ماہی گیری کشتیاں جلا دی گئیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب میں واقع النصر بچوں کے اسپتال کے داخلی دروازے پر بمباری کی۔
مذکورہ اسپتال پر ان فضائی حملوں کے دوران متعدد نہتے فلسطینی شہید اور بعض زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس وقت غزہ کے شمال میں جاری تنازعات کے مرکزی علاقوں پر صیہونی رجیم کے آرٹلری حملے جاری ہیں اور ان علاقوں میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ