28 اکتوبر، 2023، 5:53 PM

غزہ میں جنگ بندی اور امداد بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ میں سیاسی حل پیش کیا، ایرانی وزیر خارجہ

غزہ میں جنگ بندی اور امداد بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ میں سیاسی حل پیش کیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے غزہ میں جنگی جرائم کی روک تھام اور صہیونی حکومت کی جانب سے نسل کشی کو روکنے کے لئے سیاسی حل پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے نیویارک میں کہا ہے کہ فسلطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکاء باہمی گفتگو کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لئے قراراداد پاس کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مغربی ملک نے حماس کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی لیکن اس کو حمایت نہ مل سکی اور اس کے بدلے جنگ بندی کی قرارداد 120 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوگئی۔ اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کے لئے پرعزم تنظیم ہے جو اسرائیلی قبضے کے خلاف سرگرم ہے۔

عبداللہیان نے مزید کہا کہ سفر کے دوران ایران کی جانب سے اقوام متحدہ ایک سیاسی حل پیش کیا گیا تاکہ جنگی جرائم کو روکنے کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی کو یقینی بنایا جائے۔

News ID 1919686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha