19 اکتوبر، 2023، 9:13 AM

غزہ میں ہیروشیما کی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے، امریکی صحافی

غزہ میں ہیروشیما کی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے، امریکی صحافی

نامور امریکی صحافی سیمور ہرش نے اسرائیلی باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عنقریب غزہ کو دوسرا ہیروشیما بنا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نامور امریکی صحافی سیمور ہرش نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ہیروشیما کی تاریخ دہرا سکتا ہے البتہ اس میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غزہ دوسرا ہیروشیما بن سکتا ہے البتہ موجودہ حالات میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ پر لکھا ہے کہ اسرائیل جلد حماس کے جنگجووں کو ختم کرنے کے لئے غزہ پر زمینی حملہ کرے گا جس سے حماس کا کوئی بھی رکن زندہ نہیں بچے گا۔ حماس کو ختم کرنے کے سلسلے میں نتن یاہو کا منصوبہ عملی کیا جارہا ہے۔

7اکتوبر کو مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اسرائیل غزہ کی سویلین آبادی پر شدید حملے کررہا ہے۔

News ID 1919502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha