مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ قسام بریگیڈ نے صیہونی رجیم کے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
عبرانی ذرائع نے خطرے کے سائرن بجنے اور تل ابیب پر راکٹ گرنے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔
اسی طرح مقبوضہ علاقوں الرد، رشون لتسیون، فلاسیم، کفار عزہ، ساعد اور حولون میں بھی خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے دوران تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے دو ارکان کی شہادت کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کل رات حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور تعلقات عامہ کے سربراہ زکریا معمر اور جواد ابو شمالہ حماس کے مالیاتی امور کے سربراہ شہید ہو گئے۔
غزہ بیلٹ کی وزارت صحت نے منگل کے روز تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا: الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہیدوں کی تعداد 704 جب کہ زخمیوں کی تعداد تقریباً 4000 تک پہنچ گئی ہے اور شہداء میں 143 بچے اور 105 خواتین ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ہفتے کی صبح ایک درست اور مربوط کارروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہو کر آدھے گھنٹے کے اندر مقبوضہ علاقوں کی جانب 5000 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔
صہیونی فوجیوں کا نجی لباس میں فرار، سرحدی اہلکاروں کی ہلاکتیں، صیہونی گاڑیوں کی لوٹ مار اور یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کو قبضے میں لینے کی تصویریں صہیونیوں کی حیراکن شکست کو ظاہر کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ