مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قدس الاخباریہ نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی بے گناہ عوام پر صہیونی درندہ صفت افواج کے مظالم جاری ہیں۔ اس حوالے سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔
فلسطینی میڈیا نے صہیونی مظالم کا ایک دردناک منظر پیش کیا ہے جس میں غاصب فورسز فلسطینی نوجوان لڑکی پر بازار میں سرعام تشدد کررہی ہیں۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی صہیونی اہلکار فلسطینی نوجوان خاتون پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کررہے ہیں۔
اس سے پہلے غاصب صہیونی افواج نے الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ میں معصوم نوجوان پر فائرنگ کی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق 15 سالہ نوجوان وسیم محمد نصار پر گولی لگی۔ بعد ازاں صہیونی افواج نے نصار کو گرفتار کرلیا۔
واقعے کے بعد اسی کیمپ میں کئی بچوں کو صہیونیوں نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
دراین اثناء بیت المقدس کے قدیمی علاقے اور شمالی حصے میں بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ