27 ستمبر، 2023، 7:55 PM

ایران نے تیسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

ایران نے تیسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

پاسداران انقلاب گارڈز کا تیسرا مقامی طور پر تیار کردہ سیارہ نور 3 کو قاصد سیٹلائٹ کیریئر کے ذریعے 450 کلومیٹر کی بلندی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام مہدی ع کے آغاز امامت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے تیسرے مقامی سیٹلائٹ نور 3 کو تین مرحلوں پر مشتمل مشترکہ سیٹلائٹ کیریئر قاصد کے ذریعے 450 کلومیٹر کی بلندی سے زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ "نور 3" ایک سینسنگ اور شناخت کرنے والا سیٹلائٹ ہے جو لانچ کے بعد 3.7 کلومیٹر فی سیکنڈ اور 480 سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ 450 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر گردش کرنے لگا۔

خیال رہے کہ سیٹلائٹ نور 3 اور سیٹلائٹ کیریئر "قاصد" دونوں سپاہ پاسدارن انقلاب ریسرچ آرگنائزیشن میں ڈیزائن اور بنائے گئے تھے۔

سپاہ کی ایرو اسپیس فورس پہلے ہی سیٹلائٹ نور 1 اور نور 2 کو قاصد سیٹلائٹ کیرئیر کے ذریعے لانچ کر چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اس سے قبل 22 اپریل 2020ء کو نور 1 سیٹلائٹ کو 425 کلومیٹر کی بلندی سے جب کہ 27 فروری 2022ء کو نور 2 سیٹلائٹ کو 500 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر چھوڑ دیا تھا۔

مذکورہ تینوں سیٹلائٹس کو "قاصد سیٹلائٹ کیریئر" کے ذریعے لانچ کیا گیا جسے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے ماہرین نے بنایا ہے۔

News ID 1919047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha