26 ستمبر، 2023، 8:35 AM

مغربی ممالک آئی اے ای اے کو ایران پر دباو ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، اسلامی

مغربی ممالک آئی اے ای اے کو ایران پر دباو ڈالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، اسلامی

ایران کے ادارہ برائے جوہری توانائی کے سربراہ نے مغربی ممالک کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ایران پر دباو بڑھانے کے لئے عالمی جوہری ادارے کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ادارہ برائے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے سربراہ رفائل گروسی سے ملاقات کی اور ایران اور عالمی ادارے کے درمیان فنی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

عالمی جوہری ادارے کے 67ویں اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقات میں دونوں اعلی عہدیداروں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس موقع پر مغربی ممالک کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک سیاسی دباو اور اقتصادی پابندیوں کے لئے عالمی جوہری ادارے کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے عالمی ادارے کے سربراہ سے اپیل کی کہ اپنی غیر جانبداری کی حفاظت کرتے ہوئے ایران کے خلاف کسی کا آلہ کار بننے سے گریز کریں۔

اسلامی نے ایران میں جوہری توانائی کی صنعت اور ٹیکنالوجی کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو عوام کی خدمت میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ایران ان عالمی ادارے کے پروگرام کے مطابق ان مواقع کو دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف مغربی ممالک کا ظالمانہ سیاسی دباو ناکام ہوگیا ہے اور ایران ان پابندیوں کا مناسب جواب دے گا۔

News ID 1919020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha