مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں اربعین کی عظیم الشان مشی کے انعقاد میں عراقی حکومت اور عوام کے استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امام حسین (ع) کے چاہنے والوں، پیروکاروں اور دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے اربعین کی اہمیت، حکومت کے قابل قدر انتظام اور عراقیوں کی مہمان نوازی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین کے اجتماع کی شائستہ خدمت کرنے کو دوست اور برادر ملک عراق کی مقتدر حاکمیت اور استحکام کہ کی علامت قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ عراق کے وزرائے خارجہ نے اس گفتگو کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور مشاورت کے جاری رہنے پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ