3 ستمبر، 2023، 2:15 PM

ایرانی ہلال احمر کی جانب سے بارڈر پر 3 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی رہائش کا انتظام

ایرانی ہلال احمر کی جانب سے بارڈر پر 3 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی رہائش کا انتظام

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے ہلال احمر کے رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے ذریعے 3,413 پاکستانی زائراین کی رہائش کے انتظام کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہلال احمر کے سی ای او سید محمد مہدی سجادی نے کہا: میرجاویہ اور ریمدان کے سرحدی ٹرمینل پر ہلال احمر کی سرحدی ریلیف اور ریسکیو ٹیموں نے روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی زائرین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا: 18 اگست سے اب تک 6,312 پاکستانی زائرین ہلال احمر کے رضاکاروں کی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔

سجادی نے بتایا: 2 ہزار 173 افراد کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے، 726 افراد کا آؤٹ پیشنٹ علاج کروایا گیا جب کہ 3 ہزار 413 افراد کو ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے ہنگامی رہائش فراہم کی۔

سیستان و بلوچستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے سی ای او نے مزید کہاکہ ہلال احمر کی 3 امدادی ٹیمیں بھی تیار ہیں اور زاہدان میں زائر سرائے امام رضا ع، ایرانشہر کی صوبائی یونیورسٹی اور چابہار کے نیکشہر اسکوائر پر زائرین کے لئے کھانے پینے، رہائش اور صحت کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ عراق میں زائرین اربعین حسینی کو خدمات فراہم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر صوبے سیستان و بلوچیستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے 10 لائف گارڈز کو ایمبولینس بس کے ساتھ عراق روانہ کیا گیا ہے۔

News ID 1918711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha