مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے جمعہ کی علی الصبح مغربی کنارے میں واقع فلسطینی کیمپوں پر حملہ کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نور شمس کیمپ میں صہیونی حملوں کے بعد سائرن بجنے لگے۔ دراین اثناء مغربی کنارے میں ہی قباطیہ میں شہداء چورنگی پر گشت کرنے والی صہیونی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو فلسطینی جوانوں نے ہدف بنایا۔
آتش گیر مادوں سے حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
دراین اثناء صہیونی حکومت کی جانب سے زندان النقب میں قید فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ سلوک پر حماس نے کہا ہے کہ صہیونی جنایت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بن گویر کے ناپاک منصوبے کے تحت فلسطینی قیدوں کے خلاف مظالم کے کا ردعمل جیلوں تک محدود نہیں رہے گا۔
تحریک جہاد اسلامی نے بھی النقب جیل میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظالم کے ذریعے فلسطینی عوام کو دبانے کی صہیونی سوچ بے بنیاد ہے۔ النقب جیل میں ہونے والے واقعات جنایت کے زمرے میں آتے ہیں۔
یاد رہے کہ النقب جیل کے وارڈ ۳ اور ۴ میں قیدیوں کے تبادلے کے دوران صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ