16 اگست، 2023، 5:40 PM

72 فیصد ایرانی عوام اربعین حسینی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، سروے رپورٹ

72 فیصد ایرانی عوام اربعین حسینی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، سروے رپورٹ

ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے ادارہ بینا کے تحت ہونے والے عمومی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال محرم کے بارے میں اعداد و شمار حیرت انگیز ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ادارہ بینا کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے حوالے سے حجت الاسلام قمی نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام کی حضرت امام حسین علیہ السلام سے عقیدت کے حوالے سے جاری سروے رپورٹ اور نتائج حیران کن ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ادارہ بینا میں ہمارے معاونین نے ایسپا کے ساتھ عمومی سروے کی جس کے مطابق ۷۲ فیصد ایرانی عوام اربعین حسینی کے موقع پر نجف سے کربلا تک پیدل مارچ کرنا چاہتے ہیں۔ ۶۴ فیصد نے محرم الحرام کے دوران ہر رات مجلس عزا میں شرکت کی۔

سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت مجالس میں شرکت نہ کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ یہ حیران کن اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی عوام حقیقی معنوں میں امام حسین علیہ السلام کی ملت اور قوم ہیں۔

News ID 1918436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha