16 اگست، 2023، 6:04 PM

اربعین مارچ اور جسمانی سلامتی، مشروبات کے حوالے سے کچھ ضروری نکات

اربعین مارچ اور جسمانی سلامتی، مشروبات کے حوالے سے کچھ ضروری نکات

انجمن ہلال احمر کے مطابق اربعین مارچ کے دوران پانی اور دیگر مشروبات کے حوالے کچھ نکات کی رعایت کرنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انجمن ہلال احمر نے اربعین مارچ کے موقع پر مشروبات کے بارے میں حفظان صحت کے کچھ اصول جاری کئے ہیں جن کی رعایت کرنے سے مارچ کے دوران جسمانی سلامتی کی حفاظت بہتر طریقے سے ممکن ہوجاتی ہے۔

زیارت اور مارچ کے دوران گرم موسم کی وجہ سے حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل رعایت نہیں کی جاتی ہے لہذا کھانے پینے مخصوصا مشروبات کے حوالے سے کچھ نکات کی رعایت ضروری ہے؛

1_ صاف اور میٹھا پانی ہی پینا چاہئے۔ مسافروں کے بیمار ہونے کی ایک بنیادی وجہ گندا اور غیر شفاف پانی کا استعمال ہے۔

2_ اگر صاف و شفاف پانی موجود نہ ہو تو پانی کو پینے سے پہلے ابالیں۔

3_ زمین پر پڑے ہوئے برف کو استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

4_ مسواک اور منہ صاف کرنے کے لئے صاف پانی استعمال کریں۔

5_ کولڈرنگ اور صنعتی مشروبات پینے کے بجائے سادہ پانی یا نمک کے بغیر لسی زیادہ استعمال کریں۔

6_ چشمہ، نہر اور دریا کا پانی پینے سے گریز کریں
بوتل میں بچے ہوئے پانی کو دھوپ میں رکھنے سے گریز کریں۔

7_ چائے اور گرم مشروبات کو ڈسپوزیبل گلاس میں پینے سے اجتناب کریں۔
 

News ID 1918439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha