15 اگست، 2023، 10:22 AM

نائجیر کی عوامی تحریک ایم 62 کی جانب سے فرانسیسی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

نائجیر کی عوامی تحریک ایم 62 کی جانب سے فرانسیسی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

نائجیر کی سول تحریک ایم 62 نے فرانسیسی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور غیر مشروط طور پر نائجیر سے انخلاء کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیر کی سول تحریک ایم 62 نے فرانسیسی فوج سے فوری اور غیر مشروط طور پر ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف جدو جہد شروع کریں۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نائجیر کے فوجی حکام نے فرانس کے ساتھ تمام دفاعی معاہدے منسوخ کئے ہیں اسی بناءپر فرانسیسی افواج سے فوری طور پر انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

نائجیر کی طرف سے اس اعلان کے بعد فرانس نے کہا ہے کہ سابق صدر ہی ان معاہدوں کو منسوخ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 26 جولائی کو نائجیر کے صدارتی گارڈز نے صدر محمد بازوم کو صدارتی محل میں حراست میں لے کر معزول کردیا تھا۔

باغیوں نے 28 جولائی کو جنرل عبدالرحمن چیانی کو کونسل برائے انتقال اقتدار کا سربراہ منتخب کیا تھا۔

News ID 1918414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha