مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانسیسی وزارت خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں بیان دیا ہے کہ نائیجر سے سیکورٹی فورسز کا انخلاء نہیں کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سیکورٹی فورسز نائجیر کی حکومت کی درخواست پر گئی ہیں لہذا ان کی موجودگی قانونی ہے۔
وزارت خارجہ نے فوجی باغیوں کے بیانات کے بارے میں کہا ہے باغیوں کے بیانات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ فوجی بغاوت کے بعد فرانس نے نائجیر کے ساتھ دفاعی اور غیر دفاعی تعلقات منقطع کئے ہیں۔
یاد رہے کہ نائجیر میں صدارتی گارڈز نے ۲۶ جولائی کو سابق صدر محمد بازوم کو صدارتی محل کے اندر حراست میں لینے کے بعد ان کو اپنے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔
باغیوں نے ۲۸ جولائی جنرل چیانی کو نگران کونسل برائے انتقال اقتدار کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ