10 اگست، 2023، 3:46 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر نالدی پانڈور کے درمیان ملاقات اور مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات کے وزیر نالدی پانڈور کے درمیان ملاقات اور مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امیر عبداللہیان نے اس ملک کے دورے سے کچھ دیر پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا: آج میں نے ایران اور بریکس گروپ کے درمیان تازہ ترین تعاون کے بارے میں فالو اپ لینے کے ساتھ ساتھ ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ کمیشن اجلاس میں شرکت کے لیے پریٹوریا کا سفر کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال جنوبی افریقہ کا یہ دوسرا دورہ ہے جو  افریقہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی اتحاد میں فعال طور پر شرکت کرنے اور کثیرالجہتی کو تقویت دینے میں ایران کے عزم کی سنجیدگی کو بیان کرتا ہے۔

News ID 1918335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha