6 اگست، 2023، 7:48 PM

روسی معاون وزیرخارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے

روسی معاون وزیرخارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے

روسی معاون وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف تہران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روسی معاون وزیرخارجہ نے اتوار کے دن کہا ہے کہ وہ 7 اور 8 اگست کو عالمی جوہری معاہدے اور برکس میں ایران کی رکنیت کے حوالے سے مذاکرات کے لئے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں عالمی امور اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پیر اور منگل کو ایرانی وزارت خارجہ میں بھی اعلی حکام کے ساتھ اجلاس ہوگا جس میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے اور برکس میں ایران کی رکنیت کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

ریابکوف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معاملات پر ہماہنگی اور باہمی تعاون بہت ضروری ہے اس حوالے سے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو میں کمی، عالمی سطح پر ہتھیاروں پر کنٹرول اور فضا سے صلح آمیز استفادہ ایسے موضوعات ہیں جن پر تعاون اور ہماہنگی کی ضرورت ہے۔
 

News ID 1918269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha