29 جولائی، 2023، 3:17 PM

انصاف اور انسانی وقار کے لیے امام حسینؑ کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے، ہندوستانی وزیراعظم

انصاف اور انسانی وقار کے لیے امام حسینؑ کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے، ہندوستانی وزیراعظم

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لیے اہمیت اور عقیدت کا مہینہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لیے اہمیت اور عقیدت کا مہینہ ہے۔

نریندر مودی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور انسانی وقار کے نظریات کے لیے ان کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے۔

انصاف اور انسانی وقار کے لیے امام حسینؑ کی ہمت اور عزم قابل ذکر ہے، ہندوستانی وزیراعظم

ہندوستان، پاکستان اور عراق میں آج یوم عاشور ہے اور ہندوستان میں عاشورائے حسینی کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس عزا کا سلسلہ جویکم محرم سے شروع ہوا تھا بدستور جاری ہے ۔

جلوس عزا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

News ID 1918107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha