15 جولائی، 2023، 1:35 PM

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملک کے دارالحکومت میں ایک ریلی نکال کر فلسطینی قوم کی حمایت کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینیوں کے حامیوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانونی کارکنوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں ایک ریلی نکالی جس میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید بیمار فلسطینی اسیران من جملہ ولید دقہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ 

  امریکی دارالحکومت میں فلسطین کے حامیوں کا اجتماع 

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

 حالیہ دنوں میں اوقیانوس، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف براعظموں میں فلسطینی قوم کی حمایت میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔

ان عظیم اجتماعات میں فلسطین کے حامیوں نے جنین شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

جنین شہر پر حالیہ حملے کے دوران، اپنے فوجی اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد، غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بچوں کو قتل کرنے کے اپنے سفاکانہ معمول کو دہرایا۔

غاصب صیہونی رژیم کے ان وحشیانہ حملوں میں 5 بچوں سمیت کل 13 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

امریکی دارالحکومت میں فلسطینی حامیوں کا اجتماع+ تصاویر

News ID 1917822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha