14 جولائی، 2023، 9:24 PM

شیخ عفیف نابلسی کی رحلت پر رہبر معظم کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام

شیخ عفیف نابلسی کی رحلت پر رہبر معظم کا حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب برادر عزیز حجت الاسلام و المسلمین آقای سید حسن نصر اللہ دام عزہ

سلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

عالم مجاہد شیخ عفیف نابلسی کی رحلت کی مناسبت سے ان کے لواحقین اور فلسطینی و لبنانی مقاومتی مجاہدین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی کا طلبگار ہوں۔

اللہ تعالیٰ سے آپ کی سلامتی اور عزت میں روز افزوں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای

یاد رہے کہ شیخ عفیف نابلسی لبنان کے معروف عالم دین تھے جو صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت اسلامی کے حامی تھے۔ وہ طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد آج صبح انتقال کرگئے۔

News ID 1917807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha