14 جولائی، 2023، 4:57 PM

ایرانی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، آرمی چیف

ایرانی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے، آرمی چیف

ایرانی زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شمال سے لے کر جنوب تک ایرانی سرحدوں اور مفادات کی حفاظت میں ہرگز کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مسلح افواج اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے زمینی، فضائی اور بحری افواج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ہوشیاری دکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی ترین سرحدوں سے لے کر انتہائی جنوبی علاقوں تک ملکی سرحدوں کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
جنرل موسوی نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے کہا ہے کہ ملک کا ہر حصہ ہمارے لئے اہم اور ایران کے بارے میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جس چیز نے ایران کو سربلند رکھا ہے وہ رہبر معظم کی بابصیرت اور دوراندیش قیادت میں مسلح افواج کی مکمل آمادگی اور قومی مفادات کے دفاع کا قوی عزم ہے۔

News ID 1917800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha