14 جولائی، 2023، 9:00 AM

ایران اور زمبابوے کا مفاہمت کی 12 دستاویزات پر دستخط

ایران اور زمبابوے کا مفاہمت کی 12 دستاویزات پر دستخط

تقریب سے خطاب میں آیت اللہ رئیسی کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ افریقہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کچھ قوتوں کو پسند نہیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ دوطرفہ مفادات کے حصول اور تحفظ کوشش کی جائے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ زمبابوے کے دوران دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں باہمی تعاون کی 12 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی ملاقات میں تیل، توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی تحفظ اور انشورنس، روزگار، اعلیٰ تعلیم، سائنس، تحقیق، ٹیکنالوجی، زراعت، ماہی گیری، خوراک، ادویات، طبی آلات کی فراہمی، پیداوار، پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون اور رعایت، سماجی امداد،چوں کی حفاظت، معذور افراد کو بااختیار بنانا اور ایران ٹریکٹر کمپنی اور زمبابوے ماگائی کمپنی کے درمیان تعاون مفاہمتی یاد داشتوں کا حصہ تھے۔
مذکورہ مفاہمتی یاد داشتوں پر زمبابوے کے قائم مقام وزیر خارجہ، وزیر زمین، وزیر زراعت، فوڈ اینڈ ڈرگ آرگنائزیشن کے سربراہ اور میگا کمپنی کے نمائندے کی طرف دستخط  کئے گئے۔
 تقریب کے اختتام پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ ہماری دوستی پسند نہیں لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ تعلقات کسی کو پسند ہیں یا نہیں بلکہ اہم  یہ ہے کہ ان تعلقات کے ذریعے دونوں ممالک کے مفادات کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جائے۔ 
صدر رئیسی نے کہا کہ ہمارا زور دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ یادداشتوں اور تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کو تیز کرنے پر ہے تاکہ عملی طور پر ان کے نتائج دونوں ممالک کے مفادات کو محفوظ بنانے کا باعث بنیں۔

News ID 1917795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha