7 جولائی، 2023، 9:34 AM

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

پورا ایران عید غدیر کے موقع پر جشن اور سرور سے لبریز ہے، ہر شخص اپنی بساط کے مطابق شربت، مٹھائیاں اور مرغوب کھانے تقسیم کرکے اس عظیم تاریخی واقعے سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید غدیر کو عید اللہ الاکبر کہا جاتا ہے کیونکہ اللہ کی یہ سب سے بڑی عید ہے۔ اللہ کی رحمت اور خوشنودی کی وجہ سے اس دن کو اللہ کی رضایت کا دن کہا جاتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام سے میثاق باندھنے کی وجہ سے یوم المیثاق بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت آدم کی خلقت سے چودہ ہزار سال پہلے اللہ نے اس نور کو خلق کیا۔ شیعوں کے پاس جو کچھ ہے اسی نور کی بدولت ہے۔ 

10ویں ہجری سال کی 18 ذی الحجہ اسلامی تاریخ کا ایک خاص دن ہے۔ جس دن اسلام کے عظیم پیغمبر کا مشن مکمل ہوا اور حق کے متلاشی افراد کے لیے علی بن ابی طالب کو آخری نبی کا صحیح اور لائق جانشین منتخب کیا گیا۔ 

عید غدیر کو شیعہ کی سب سے بڑی اور اہم عیدوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو ایران کے مومنین کے دلوں میں ایک خاص مقام اور وقار رکھتی ہے۔ اس عظیم دن کو ہر سال مختلف صوبوں اور شہروں میں خاص اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

صوبوں میں جشن غدیر کی تصاویر

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

یہ عید مبارک نہ صرف شیعوں کے لیے بلکہ اسلامی تاریخ کے اس عظیم انسان سے محبت اور عقیدت رکھنے والے تمام مسلمانوں کے لیے بھی عظیم اور اہم ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پورا ایران اس دن جشن اور سرور سے لبریز ہے، ہر شخص اپنی بساط کے مطابق شربت، مٹھائیاں اور مرغوب کھانے تقسیم کرکے اس عظیم تاریخی واقعے سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔

غدیر خم کی عظیم عید کی آمد کے موقع پر مختلف صوبوں کا سماں سال کے دوسرے دنوں سے مختلف ہے، سڑکیں روشنیوں اور رنگ برنگے سبز پرچموں سے چمک رہی ہیں۔ پورے ملک میں "علی ولی اللہ" کے نعرے گونج رہے ہیں۔

"10 کلومیٹر غدیری دسترخوان" نجف آباد سے جمکران تک

کرمانشاہ میں "دروازہ نجف" کے مقام پر عید غدیرخم کے موقع پر سب سے بڑے عوامی جشن کی تیاری کی جارہی ہے اس موقع پر علوی دسترخوان کا وسیع اہتمام ہوگا۔ 

کرمانشاہ کے اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے مہر نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ جمعہ کی صبح سے ہی مختلف شاہراہوں پر جشن غدیر منانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

حسب سابق اس سال بھی غدیر کا عظیم جلوس غدیر عید کی شام ساڑھے پانچ بجے پیامبر اعظم بلیوارڈ سے شروع ہوکر مسجد جمکران میں ختم ہوگا۔

غدیر عید کی آمد پر حرم مطہر رضوی کے زائرین کو ان ایام کی برکات سے مستفید کرنے کے لئے جشن اور ضیافت کے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ 

صوبہ اردبیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق "ہم سب غدیری ہیں" کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں حجاب اور آبادی میں اضافے کی ضرورت پر تاکید کی جائے گی۔

عید سعید غدیر کے موقع پر کاشان کے مومنین بھی دوسرے صوبوں کی طرح جشن کی تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔ 

گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی تہران میں دس کلومیٹر وسیع غدیری دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔ تہران کے اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام زھرایی نے کہا کہ اس وسیع دسترخوان کے مہمان اور میزبان دونوں عوام ہیں۔

امام حسین اسکوائر سے شروع ہوکر آزادی اسکوائر پر اختتام پذیر ہونے والے اس مارچ کے دوران 300 سے زائد کیمپ اور 50 ہزار رضاکار اپنی خدمات پیش کریں گے۔ 

صوبہ لرستان کے اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام مہدی قدرتی کہا کہ صوبائی دارالحکومت خرم آباد میں عظیم الشان جشن غدیر کے سلسلے میں 120 سے زائد جلوس نکالے جائیں گے۔

بجنورد شہر سے تعلق رکھنے والی انجمن "حسین جان" گذشتہ دو دنوں سے عاشقان ولایت کی پذیرائی کے لئے خود کو آمادہ کررہی ہے۔ 

جنوبی صوبے خوزستان میں عید سعید غدیر کے موقع پر مدرسے کے طلاب کی دستار بندی کی تقریب ہوئی جس میں رہبر معظم کے صوبائی نمائندے نے خصوصی شرکت کی۔

صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ شاہچراغ کے آستان مقدس کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے دنیا کا سب سے بڑا کیک بنایا جائے گا۔ 110 منزلہ اس کیک کو غدیر کے دن زائرین اور جشن غدیر کے شرکاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ 

صوبہ گیلان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں اور قصبوں میں عید سعید غدیر کے پروگرام ہوں گے۔ عید کی خوشی میں مخیر حضرات کی جانب سے کم آمدنی والے اور نادار طبقات میں غذا تقسیم کی جائے گی۔

News ID 1917638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha