29 جون، 2023، 8:41 AM

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن کریم کی اہانت کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن کریم کی اہانت کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈش حکومت کی جانب سے اسلام مخالف عناصر کو قرآن کریم کی توہین کی کھلی چھوٹ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف شرپسند عناصر کو گرین سگنل دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے ایام کے موقع پر مقدس آسمانی کتاب کی توہین کی اجازت دینا انتہائی غیر سنجیدہ اور باقابل قبول عمل ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے ادیان اور مذاھب اور دینی تعلیمات کے احترام کے لئے کوششیں کررہے ہیں ایسے میں مقدس آسمانی کتاب کی اہانت کا واقعہ شدت پسندی، نفرت انگیزی اور انسانی حقوق کے اقدار کے منافی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کی طرح ایران بھی توہین کے اس واقعے کو برداشت نہیں کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے سویڈن کی حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ مذہبی مقدسات کی توہین کا عمل تکرار ہونے سے روکا جائے اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے جوابی اقدامات کرے۔

News ID 1917482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha