21 جون، 2023، 9:50 AM

جنین پر صہیونی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

جنین پر صہیونی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الگ الگ بیانات میں فلسطینی نہتے شہریوں پر صہیونی فورسز کے بہیمانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہر جنین میں نہتے شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

خبررساں ادارے اسپوٹنک کے مطابق وزارت خارجہ نے ٹوئیٹر کی رسمی ویب سائٹ پر بیان دیا ہے کہ ریاض صہیونی فورسز کی جانب سے جنین کے کیمپوں میں مقیم نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ 

بیان میں بے گناہ شہریوں پر فضائی اور زمینی حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فلسطینی حکومت اور عوام سے واقعے پر تعزیت کے ساتھ زخمیوں کے لئے شفا کی دعا کی گئی ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے بھی غرب اردن میں اسرائیل کی بہیمانہ کاروائیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ صہیونی حملوں کے بعد فلسطینی جوانوں نے جوابی کارروائی کرکے مقبوضہ بستی عیلی میں صہیونیوں پر حملہ کیا جس میں آٹھ صہیونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1917318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha