20 جون، 2023، 7:04 PM

فلسطین، جنین میں تصادم کے دوران صہیونی کمانڈر کے زخمی اور اپاچی ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

فلسطین، جنین میں تصادم کے دوران صہیونی کمانڈر کے زخمی اور اپاچی ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

صہیونی ذرائع ابلاغ نے گذشتہ روز جنین میں مقاومتی تنظیموں کے ساتھ ہونے والے تصادم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صہیونی افواج کو ہونے والے بڑے نقصانات سے پردہ ہٹایا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے عبرانی چینل کان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گذشتہ روز جنین میں فلسطینی مقاومت اور صہیونی فورسز کے درمیان ہونے والے خون ریز تصادم کے دوران صہیونی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر مقاومتی تنظیموں کی فائرنگ کی زد میں آگیا تھا۔ 

چینل نے مزید انکشاف کیا کہ مقاومت کی جانب سے فائر کئے گئے گولے ہیلی کاپٹر کی دم پر لگے جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کاروائی چھوڑ کر فوری پر اترنے پر مجبور ہوا۔

چینل کے مطابق گذشتہ جنین کی جنگ میں چھے صہیونی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک فائرنگ کا شکار ہوگیا اور جنین کے نزدیک کسی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جنین میں فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان آٹھ گھنٹے جنگ جاری رہی جس میں چھے فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔

مقاومتی جوانوں نے پہلی مرتبہ سمارٹ بم دھماکہ کرکے صہیونی فوج کا راستہ روکا اور سات فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ دھماکے میں سات صہیونی سپاہی بھی زخمی ہوگئے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج کے فلائنگ پاسٹ کے خصوصی دستے کا کمانڈر بھی جنین میں ہونے والے تصادم کے دوران زخمی ہوا ہے۔

News ID 1917311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha