20 جون، 2023، 8:56 PM

فلسطین، مغربی کنارے میں فلسطینی جوان کے حملے میں چار صہیونی ہلاک، تصاویر

فلسطین، مغربی کنارے میں فلسطینی جوان کے حملے میں چار صہیونی ہلاک، تصاویر

فلسطینی جوان نے رام اللہ اور نابلوس کے درمیان واقع صہیونی محلے میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شمال میں رام نابلوس اور رام اللہ کے درمیان واقع صہیونی نشین علاقے عیلی میں ایک فلسطینی نوجوان نے صہیونیوں پر فائر کھول دیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک چار صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے کے دوران صہیونی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی حملہ آور جوان بھی شہید ہوگیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی حملہ آور نے ایم 16 سے صہیونیوں پر حملہ کیا۔

ذرائع نے فائرنگ کے اس واقعے میں چار صہیونیوں کی ہلاکت کی تصدیق کے علاوہ مزید دو نفر کے زخمی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک فلسطینی جوان تھا جس نے ابتدا میں صہیونیوں کی طرف فائرنگ شروع کردی اور گولے ختم ہونے کے بعد دوسرا میگزین بھی فائرنگ کرکے خالی کردیا۔

صہیونی پارلیمنٹ کے رکن تسوی سوکوت نے اس واقعے کے بعد مغربی کنارے میں وسیع فوجی کاروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 

News ID 1917310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha